حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز) ریاسی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج ریاستی
سرکاری چیف سکرٹری موہنتی ‘ اپنے مشیر ‘ اور ریاست کی تقسیم کے عمل میں
شامل کمیٹیوں کے ساتھ جائزہ
اجلاس منعقد کیا ۔ اور اس ماہ کے وسط سے قبل
ریاست کی تقسیم کے عمل کو مکمل کر لینے کے احکام کو جاری کیا۔ اسکے علاوہ
گورنر نے لا اینڈ آرڈر کی برقراری‘ اور دیگر امور کا بھی جائزہ حاصل کر
لیا۔